کراچي کے علاقے لانڈھي بابر کانٹا کے قریب مکان سے 4 بھائيوں کي لاشيں ملي ہیں۔ پولیس کے مطابق ان بھائیوں کی شناخت انور، عمر، عثمان، حمزہ کے نام سے ہوئي ہے،ان کی موت کمرے ميں بظاہر جنريٹر کا دھواں بھر جانے سے ہوئي۔ پوليس نے مزید بتایا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد...
کراچي کے علاقے لانڈھي بابر کانٹا کے قریب مکان سے 4 بھائيوں کي لاشيں ملي ہیں۔
پولیس کے مطابق ان بھائیوں کی شناخت انور، عمر، عثمان، حمزہ کے نام سے ہوئي ہے،ان کی موت کمرے ميں بظاہر جنريٹر کا دھواں بھر جانے سے ہوئي۔
پوليس نے مزید بتایا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد اصل وجہ موت کا تعین ہوسکے گا، چاروں لاشيں جناح اسپتال منتقل کردي گئي ہیں،جاں بحق افراد کا تعلق پشین ملنگا آباد سے ہے۔ میتوں کو آبائی علاقے منتقل کیا جائے گا۔
پوليس نے مزید بتایا ہےکہ جاں بحق افراد سمیت دیگر دو افراد نے رات گئے ساتھ کھانا کھایا تھا اور کمرے سے کچھ بچا ہوا کھانا بھی ملا ہے۔پولیس نے ان 2 افراد کے بھی بیانات قلم بند کرلئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر کھانے ميں کوئي زہريلي چيز کے شواہد نہيں ملے تاہم ملنے والے کھانے کو ليبارٹري ميں چيک کيا جائے گا۔