ہوم   >  پاکستان

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے جتنا بھی وقت لگے ہم پُرعزم ہیں، آرمی چیف

4 months ago

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کے پہلے دن لائن آف کنٹرول پر باغ سیکٹر کا دورہ کيا اور اگلے مورچوں پر جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔ اس موقع پر جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ کشميری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ حکومت نے مسئلہ کشمیر کے حل...

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کے پہلے دن لائن آف کنٹرول پر باغ سیکٹر کا دورہ کيا اور اگلے مورچوں پر جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔

اس موقع پر جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ کشميری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ حکومت نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کوششوں کا آغاز کر دیا ہے۔ جتنا بھی وقت لگے، جو بھی کرنا پڑے، ہم پُرعزم ہیں۔ بھارت کی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔ باغ سیکٹر میں جوانوں کےساتھ نمازِ عید ادا کی۔ جوانوں سے خطاب میں سپہ سالار کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر ہمارے لئے ایسے ہی اہمیت رکھتا ہے جیسے ہماری امن کی خواہش ہے۔ حکومت نے مسئلہ کے حل کیلئے کثیرالجہتی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ دیرینہ تنازع کا ہر ممکن طور پر حل چاہتے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ بھارت کشمیر کی صورتحال سے عالمی توجہ ہٹا کر کنٹرول لائن اور پاکستان کی طرف موڑنا چاہتا ہے۔ مودی سرکار دنیا کو گمراہ کرنے کیلئے کچھ بھی کرسکتی ہے۔ لیکن ہم کسی بھی بھارتی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے جتنا بھی وقت لگے، جو بھی کرنا پڑے، ہم پُرعزم ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہمارا دین امن اور قربانی کا درس دیتا ہے۔ ہم سچ کے ساتھ کھڑے ہیں اور قربانیاں دیتے رہیں گے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں