ہوم   >  پاکستان

کراچی،کرنٹ لگنے سے جاں بحق تینوں نوجوانوں کی نماز جنازہ ادا

4 months ago

کراچي کے علاقے ڈيفنس ميں گزشتہ روز کرنٹ لگنے سے جاں بحق تينوں دوستوں کی نماز جنازہ طوبيٰ مسجد ميں ادا کردي گئي ہے۔ کراچي کے علاقے ڈيفنس ميں گزشتہ روز کرنٹ لگنے سے جاں بحق تينوں دوستوں کی نماز جنازہ طوبيٰ مسجد ميں ادا کردي گئي ہے۔   کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اتوار...

کراچي کے علاقے ڈيفنس ميں گزشتہ روز کرنٹ لگنے سے جاں بحق تينوں دوستوں کی نماز جنازہ طوبيٰ مسجد ميں ادا کردي گئي ہے۔

کراچي کے علاقے ڈيفنس ميں گزشتہ روز کرنٹ لگنے سے جاں بحق تينوں دوستوں کی نماز جنازہ طوبيٰ مسجد ميں ادا کردي گئي ہے۔

 

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اتوار کے روز کرنٹ لگنے سے تین نوجوان جاں بحق ہوگئے تھے۔ تینوں نوجوان ٓاپس میں دوست تھے۔ پولیس کے مطابق ابتدا میں دو دوستوں کو کرنٹ لگا، تیسرا دوست انہیں بچانے کیلئے آیا تو وہ بھی کرنٹ کی لپیٹ میں آگیا۔

 

مرنے والوں کی شناخت طلحہٰ ، فيضان اور حمزہ کے ناموں سے کی گئی ہے۔ تینوں کا تعلق پنجاب کے شہر گجرات سے سے تھا، میتیوں کو آبائی علاقے روانہ کردیا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ کراچی میں مختلف علاقوں ميں کرنٹ لگنے سے دس افراد جان سے گئے۔ کرنٹ لگنے کے واقعات ڈیفنس، اورنگي ٹاؤن، کھارادر، سولجر بازار اور منگھوپير سمیت دیگر علاقوں میں پیش آئے۔

 

اس سے قبل پچھلي بارش ميں کرنٹ لگنے کے واقعات ميں بچوں اور خواتين سميت 22 لوگ جان سے گئے تھے۔ يعني دس دن ميں تيس سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں