ہوم   >  پاکستان

ملک بھر میں عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے

4 months ago

پاکستان میں آج عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے ہزاروں اجتماعات ہوئے۔ فرزندان اسلام نے مسلم امہ خصوصی فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

نمازِ عیدالاضحیٰ کے اجتماعات میں امتِ مسلمہ کی سلامتی ، خوش حالی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ نماز عید کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں سنتِ ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں قائم مویشی منڈیوں میں اب بھی کئی بیوپاری اپنے جانوروں کے لئے خریداروں کے انتظار میں ہیں۔ پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے ملک بھر میں شہری نمازعید کے بعد اپنے مرحومین کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے بھی جارہے ہیں جس کی وجہ سے قبرستانوں میں بھی رش ہے۔

عید اور رہنما

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فیصل مسجد اور وزیراعظم عمران خان نے بنی گالا میں نماز عید ادا کی۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کوئٹہ اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی فیصل مسجد میں عید پڑھی۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ماڈل ٹاؤن لاہور اور گورنر و وزیراعلیٰ پنجاب نے بادشاہی مسجد میں عید کی نماز ادا کی۔

 

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے عید مظفر آباد میں پڑھی۔ شاہ محمود قریشی نے نماز عید کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے، ہر فرد مسئلہ کشمیر پر یک زبان ہے۔ یہ معاملہ ہر قسم کی سیاست سے بالاتر اور اس معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کا موقف بھی ایک ہے۔

عید قرباں اور الائیشیں

قربانی کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں آلائشیں اٹھانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ کئی شہروں میں انتظامیہ کی جانب سے آلائشیں اٹھانے کے کام میں سستی دکھائی دے رہی ہے۔ کراچی میں بارش کے باعث قربانی کےجانوروں کی آلائشیں اٹھائے جانے میں سست روی اور کوتاہی کے باعث بارش کے پانی اور آلائشوں سے تعفن اٹھ رہا ہے۔

 

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں