Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > Latest

مبینہ منی لانڈرنگ کیس،حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع

SAMAA | - Posted: Aug 10, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Aug 10, 2019 | Last Updated: 1 year ago

 آمدن سے زائد اثاثوں اور مبينہ مني لانڈرنگ کے کيس میں لیگی رہنما حمزہ شہباز کے جسماني ریمانڈ ميں 11 روز کي توسيع کردی گئی ہے۔

لاہور کی احتساب عدالت میں حمزہ شہباز کو پیش کیا گیا۔ نیب نے عدالت کو استدعا کی کہ مزید تفتیش کے ليے جسماني ریمانڈ دیا جائے۔ نیب کا موقف تھا کہ تفتیش مکمل نہیں ہوئی،منی لانڈرنگ سے متعلق مزید حقائق سامنے آئے ہیں، جن پر حمزہ شہباز سے پوچھ گچھ کرنی ہے۔

نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے عدالت نے حمزہ شہباز کے ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع کردی۔ حمزہ شہباز کو 21 اگست کو دوبارہ پيش کيا جائے گا۔

سماعت کے دوران حمزہ شہباز روسٹرم پر آئے اور کہا اگر ان کی  ذات پر کرپشن ہے تو انہیں اور قوم آگاہ کیا جائے۔ عدالت کے بعد حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو میں افسوس کا اظہار کیا کہ یہ عید بہت پھيکي عید ہے،کشمیر میں خون بہہ رہا ہے اور لوگ مہنگائی سے تنگ ہیں۔

شریف خاندان کے اسیر عید پر اہل خانہ سے ملاقات کرسکیں گے

پچھلی سماعت کے موقع پر بھی عدالت نے نیب حکام سے استفسار کیا تھا کہ حمزہ شہباز سے مزید کیا تفتیش کرنی ہے؟۔ جس پر نیب حکام کا عدالت کے روبرو کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کی دو بے نامی کمپنیاں سامنے آئی ہیں، ڈھائی کروڑ روپے کی رقم ملزم حمزہ شہباز کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی، یہ رقم کہاں سے آئی تفتیش کرنی ہے۔

آمدن سے زائد اثاثے،منی لانڈرنگ کیس،حمزہ شہباز کا7روزہ ریمانڈ منظور

اس موقع پر حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز نے کہا تھا کہ بھائی دوسرے بھائی کو گفٹ دے تو کوئی جرم نہیں، نیب جس زمین کا ذکر کر رہا ہے وہ حمزہ نے ظاہر کی ہے، انہی الزامات پر نیب نے پہلے ریمانڈ لیا تھا۔

واضح رہے کہ ن لیگی رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے پر لاہور احتساب عدالت کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ حمزہ شہباز پرآمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں۔ حمزہ شہباز 59 دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل کرچکے ہيں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube