Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

کراچی میں دھواں دھار بارش،کے الیکڑک کی بجلی کے پولز سے دور رہنے کی ہدایات

SAMAA | - Posted: Aug 10, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 10, 2019 | Last Updated: 2 years ago

کراچی اور سندھ کے علاقوں میں ہفتے کی دوپہر سے تیز بارش کا امکان ہے، حالیہ سسٹم 36 سے 40گھنٹوں تک برس سکتا ہے۔ شہر قائد میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جمعہ کی رات سے ہی شروع ہوگیا۔ ماہرین کے مطابق کراچی میں اربن فلڈ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ سے بارش کا دھواں دھار اسپیل شروع ہوگا، جو پیر تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کراچی میں اربن فلڈ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ شہر میں پورا دن بوندا باندی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

چیف میٹرو لوجسٹ کے مطابق  بارش کا نيا طاقتور سسٹم سندھ ميں داخل ہوگيا ہے۔ ہفتہ سے عيد تک کراچي ميں تيز بارش ہوگي۔ شہر میں 80 سے 100 ملي ميٹر تک بارش ہوسکتي ہے۔ ضلع ملير اور غربي ميں سيلابي صورت حال کا خدشہ بھي ظاہر کيا گیا ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا دوسرا اسپیل گزشتہ مون سون سسٹم سے زیادہ مضبوط ہے، اس دوران 36 سے 42 گھنٹے تک بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے، عید کی صبح تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ سندھ میں بارش کے حوالے سے جاری ویدر وارننگ کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباو ڈیپریشن کی صورت میں وسطی بھارت کے قریب مدھیہ پردیش میں موجود ہے اور یہ مغرب کی جانب حرکت کر رہا ہے۔

عید کی صبح تک مون سون سسٹم کے اثرات کراچی سمیت سندھ میں برقرار رہ سکتے ہیں، پچھلے مون سون سسٹم نے اوسط 80 سے 100ملی میٹر بارش برسائی تھی، حالیہ سسٹم 100 ملی میٹر سے زائد بارش برسا سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے دوسرے اور تیسرے دن مطلع ابر آلود اور بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہنے سےموسم خوشگوار رہے گا۔

 

حکومتي دعوؤں کے باوجود نالوں کي صفائي اب تک مکمل نہ ہوسکی۔ ے اليکٹرک نے لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش کے دوران شہری بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے دور رہیں، جب کہ سيلابي صورت حال میں بجلي فراہمی تعطل کا شکار رہے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube