ہوم   > Latest

عیدالاضحیٰ پر نئے کرنسی نوٹوں کا اجراء

SAMAA | - Posted: Aug 9, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 9, 2019 | Last Updated: 10 months ago

اسٹیٹ بینک پاکستان نے عید الاضحیٰ پر 284 ارب روپے کے کرنسی نوٹ جاری کردیئے۔

بینک دولت پاکستان (اسٹیٹ بینک پاکستان) نے اپنے ذیلی ادارے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن (ایس بی پی بی ایس سی) کے 16 فیلڈ دفاتر کے ذریعے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مختلف مالیتوں کے مجموعی طور پر 284   ارب روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کردیئے ہیں۔

ایس بی پی کے مطابق نئے کرنسی نوٹوں میں 274  ارب روپے کمرشل بینکوں کے ذریعے اور ایس بی پی بی ایس سی کیش کاؤنٹرز کے ذریعے 10  ارب روپے جاری کئے گئے۔

کمرشل بینکوں کو جاری کئے گئے مجموعی کرنسی نوٹوں میں سے 12 ارب روپے کے کم مالیتوں (100 روپے تک) کے نئے نوٹ شامل ہیں جو انہیں عوام اور اپنے کھاتے داروں میں تقسیم کرنے کیلئے فراہم کئے گئے ہیں۔

ایس بی پی بی ایس سی عید کی تعطیلات کے دوران اے ٹی ایم آپریشنز کو مؤثر انداز میں جاری رکھنے کیلئے کمرشل بینکوں کو بلند مالیتوں کے نئے اور عمدہ معیار کے اے ٹی ایم نوٹ بھی خاصی مقدار میں فراہم کرچکا ہے۔

اس ضمن میں اسٹیٹ بینک اور ایس بی پی بی ایس سی کے حکام پاکستان بھر میں اے ٹی ایم کے فعال رہنے کا معائنہ اور نگرانی کریں گے تاکہ عید کی چھٹیوں میں عوام  کو نقد رقوم کی بلاتعطل دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube