Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > Latest

ہماری حکومت نے جمہوریت بچانے کیلئے صبر و برداشت کا مظاہرہ کیا،خواجہ آصف

SAMAA | - Posted: Aug 9, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Aug 9, 2019 | Last Updated: 1 year ago

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس اسمبلی کو گالیاں اور اس پر حملے کی دعوت دی جاتی تھی، ہماری حکومت نے جمہوریت بچانے کیلئے صبر و برداشت کا مظاہرہ کیا۔ جمعہ کو قومي اسمبلي کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شريف...

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس اسمبلی کو گالیاں اور اس پر حملے کی دعوت دی جاتی تھی، ہماری حکومت نے جمہوریت بچانے کیلئے صبر و برداشت کا مظاہرہ کیا۔

جمعہ کو قومي اسمبلي کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شريف اور ان کي اگلي نسل اس وقت قيد ہے، مريم نواز کا  قصور بتايا جائے۔

نواز شریف کا یہ قصور ہے کہ انہوں نے عوام کا پیسہ کھایا،شفقت محمود

انھوں نے کہا ہے کہ مریم نواز کا یہ قصور ہے کہ اس کي ريلي میں لوگوں نے آنا شروع کرديا۔ اس دوران ايوان ميں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔ حکومتي بينچز پر بيٹھے ارکان نے شور شرابہ کیا تو خواجہ آصف نے کہا کہ ميري آواز کو دبايا نہيں جاسکتا،  يہي سلسلہ رہا تو حکومتي بينچز سے بھي کوئي نہيں بول سکے گا، ہم بھي ان کو تقرير نہيں کرنے ديں گے۔

خواجہ آصف نے سوال کیا کہ غير ملکي فنڈنگ کا حساب کيوں نہيں ليا جاتا، اليکشن کميشن اس کيس پر کيوں جواب نہيں ديتا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube