Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > Latest

کراچی میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد

SAMAA | - Posted: Aug 8, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Aug 8, 2019 | Last Updated: 1 year ago

File Photo

سندھ حکومت نے کراچی ميں پلاسٹک بيگز کے استعمال پر پابندی عائد کردی، اطلاق يکم اکتوبر سے ہوگا، پلاسٹک بيگ پر دفعہ 144 نافذ ہوگی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ پلاسٹک بيگز کی جگہ کپڑے اور پيپر بيگز کے استعمال کی مہم شروع کررہے ہيں۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں کراچی میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا، جس کا اطلاق یکم اکتوبر 2019ء سے ہوگا، شہر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر دفعہ 144 نافذ ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پلاسٹک بیگز کے استعمال کیخلاف مہم کا آغاز کررہے ہيں، اس کے متبادل کے طور پر پيپر اور کپڑے کے بيگز کا استعمال کيا جائے گا۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب اور وزیر بلدیات ناصر شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج سندھ حکومت نے ماحولیاتی آلودگی سے نپٹنے کیلئے یکم اکتوبر سے پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے، یہ تھیلیاں نکاسی آب میں خلل اور حکومت پر تنقید کا سبب بنتی ہیں، عوامی مسائل کو سنسنی خیز نہیں بنانا چاہئے۔

وہ بولے کہ ہم عوام، میڈیا، اسکول کے طلبہ، بچوں اور تاجروں کے ذریعے اس مہم کا آغاز کررہے ہیں، جس کی کامیابی ملک و قوم اور صوبے کی خدمت کے برابر ہوگی۔

ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ ہم سب ملکر مہم کو کامیاب کریں گے، ’’سے نو ٹو پلاسٹک بیگ‘‘ مہم سے حکومت اور شہری مل کر کراچی، سندھ اور پاکستان کے ماحول کو بہتر کرسکیں گے، مہم اکتوبر سے شرع کرنیکا مقصد عوام میں آگاہی اور تاجروں کو اسٹاک کے خاتمے کا وقت دینا ہے، اس کے بعد سختی سے ایکشن لیا جائے گا۔

مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کہ انشاء اللہ سارا ملک اس مہم سے سر سبز ہوگا، نان بایو ڈی گریڈایبل پلاسٹک کے زمرے میں آتا ہے، اب وقت آگیا ہے ریاست اور شہری ملکر کام کریں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube