Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

پاکستان اور بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کریں ، مہاتیرمحمد

SAMAA | - Posted: Aug 8, 2019 | Last Updated: 2 years ago
Posted: Aug 8, 2019 | Last Updated: 2 years ago

تصویر: اے ایف پی

ملائشین وزیراعظم مہاتير محمد کا کہنا ہے کہ خطے ميں امن اور مسئلہ کشمير کے حل کيلئے پاکستان اور بھارت اقوام متحدہ کی قراردوں پرعمل کريں ۔

بھارت کی جانب سے طاقت کے زور پرکشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کے بعد وزیراعظم عمران خان نے عالمي رہنماؤں سے رابطے تيز کرديے ۔

ملائشين وزيراعظم آفس کے مطابق وزيراعظم عمران خان نے ٹيلفونک رابطہ کے دوران ملائيشن ہم منصب مہاتيرمحمد کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریف کیا تھا۔

اس دوران مہاتير محمد نے بھارتي اقدام اور مقبوضہ کشمیر کی موجود صورتحال پرسخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن کیلئے دونوں ممالک اقوام متحدہ کی قراردوں پرعمل کريں ۔

مہاتیر محمد کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمير سميت تمام مسائل کے حل اورامن کیلئے مذاکرات ہی بہترین آپشن ہے

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube