Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > Latest

پارک لین اور میگا منی لانڈرنگ کیس،آصف زرداری کے ریمانڈ میں توسیع

SAMAA | and - Posted: Aug 8, 2019 | Last Updated: 1 year ago
Posted: Aug 8, 2019 | Last Updated: 1 year ago

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ملزم آصف زرداری کے ریمانڈ میں 16 اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔ فریال تالپور کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی۔ احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو ڈیوٹی جج طاہر محمود خان کے روبرو پیش کیا گیا۔ جج نے کیس...

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ملزم آصف زرداری کے ریمانڈ میں 16 اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔ فریال تالپور کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی۔

احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو ڈیوٹی جج طاہر محمود خان کے روبرو پیش کیا گیا۔ جج نے کیس کے تفتشیی افسر کو روسٹرم پر بلایا اور استفسار کیا کہ آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ کو کتنے دن ہوگئے؟۔ تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ آصف زرداری کے ریمانڈ کو 58 دن ہوگئے ہیں۔ جج نے تفتیشی افسر سے پہلے ریمانڈ کی ڈائری اور آج کی ڈائری پیش کرنے کی ہدایت کی، تفتیشی افسر نے ریکارڈ پیش کردیا۔ جج نے پچھلے 10 دن میں  تفتیش کا ریکارڈ طلب کیا۔ احتساب عدالت نے آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 16 اگست تک توسیع کردی۔

سابق صدر نے نیب کے سوالات پر شکوہ کیا اور کہا کہ نیب نے مجھ سے 40 سوالات پوچھ لئے ہیں مگر وکیل سے مشاورت کیلئے صرف آدھا گھنٹہ دیا گیا،وکیل سے مشاورت کے بغیر کیسے جواب دوں۔

نیب نے مریم نواز کو گرفتار کرلیا

جج نے آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ سے سوال کیا کہ کیا آپ کچھ کہیں گے؟ لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہمیں مزید ریمانڈ پر کوئی اعتراض نہیں، ہم لوگ آئین بنانے والے ہیں، قانون پر یقین رکھتے ہیں۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ تفتیش کے دوران کیس کے تمام بینفشریز کا پتہ لگایا ہے۔

جعلی اکاؤنٹس کیس،قائم علی شاہ نے ضمانت کے لیےاسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

فریال تالپور نےعدالت کو بتایا کہ میں سندھ اسمبلی کے اجلاس میں آج واپس جانا چاہتی ہوں۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ فریال تالپور سے بھی کچھ ریکارڈ سے متعلق مزید پوچھنا ہے۔عدالت نے فریال تالپور کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور کہا کہ سندھ اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ ڈی جی نیب خود دیکھیں،ڈی جی نیب راولپنڈی پروڈکشن آرڈر پر کوئی بھی مناسب کارروائی کریں۔ عدالت نے فریال تالپور کو کل بروز جمعہ دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا۔

مریم نواز کی گرفتاری،بلاول بھٹو سخت برہم،حکومت پر کڑی تنقید

آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے سابق صدر کی بچوں سے عید پر ملاقات کے لئے درخواست دائر کردی۔ جج نے ریمارکس دئیے کہ عید پر آصف زرداری سے بچوں کی ملاقات انتظامی معاملہ ہے، انتظامی معاملے پر عدالت کیسے حکم دے۔ اس پر جج کو آصف زرداری نے کہا کہ پہلے اسی عدالت سے کس قانون کے تحت اجازت ملتی رہی؟

سابق صدر آصف زرداری پارک لین اور میگا منی لانڈرنگ والے کیس میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔ آصف زرداری اور فریال تالپور کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے،جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف میں پولیس کی نفری تعینات تھی جبکہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔

 
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube