Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

فیصل آباد : اغواء میں ناکامی پر ماں کے سامنے بیٹی قتل

SAMAA | - Posted: Aug 7, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Aug 7, 2019 | Last Updated: 1 year ago

فیصل آباد میں لڑکی کو اغواء کرنے میں ناکامی پر موٹر سائیکل سواروں نے ماں کے سامنے 13 سالہ بیٹی کو قتل کردیا گیا۔ فیصل آباد میں لڑکی کو اغواء کرنے کی کوشش میں ناکامی پر فائرنگ کرکے لڑکی کو قتل کردیا گیا۔ فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ میں ملائیکہ نامی لڑکی اپنی ماں...

فیصل آباد میں لڑکی کو اغواء کرنے میں ناکامی پر موٹر سائیکل سواروں نے ماں کے سامنے 13 سالہ بیٹی کو قتل کردیا گیا۔

فیصل آباد میں لڑکی کو اغواء کرنے کی کوشش میں ناکامی پر فائرنگ کرکے لڑکی کو قتل کردیا گیا۔

فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ میں ملائیکہ نامی لڑکی اپنی ماں کے ساتھ بس اسٹاپ پر کھڑی تھی کہ موٹر سائیکل سوار حملہ آواروں نے اغواء کرنے کی کوشش کی، والدہ نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔

مقتول لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ٹوپیاں پہن رکھی تھیں، میں نے بیٹی نہ دینے کا کہا تو گولی مار دی۔

ترجمان پولیس عامر وحید کے مطابق رشتہ کے تنازع پر ملائیکہ کو پہلے بھی اغواء کیا گیا ہے، تین موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے لڑکی کو قتل کیا۔

پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کےحوالے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube