Friday, October 30, 2020  | 12 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

کوئٹہ میں سرکاری بکرا منڈی قائم، قیمت 410 روپے کلو مقرر

SAMAA | - Posted: Aug 7, 2019 | Last Updated: 1 year ago
Posted: Aug 7, 2019 | Last Updated: 1 year ago

کوئٹہ میں سرکاری بکرا منڈی قائم کر دی گئی جہاں قربانی کے جانور کلو کے حساب سے فروخت ہورہے ہیں۔ صوبائی وزیر لائیو اسٹاک نے کہا ہے کہ شعبے کی ترقی کے لئے چائنیز ماڈل سے استفادہ کر رہے ہیں۔ اگلے سال تک کوئٹہ سے کانگو وائرس ختم کر دیں گے

کوئٹہ میں محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے سرکاری بکرا منڈی قائم کر دی گئی جہاں اس سال قربانی کے جانور قیمت 410 روپے کلو رکھی گئی ہے۔

صوبائی وزیر لائیو اسٹاک نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی میں لائیو اسٹاک کا حصہ 53 فیصد ہے، لیکن اسے نظر انداز کیا گیا۔ شعبے کی ترقی اور کانگو وائرس کے خاتمے کے لئے چینی ماڈؒل سے استفادہ کر رہے ہیں۔ اگلے سال تک کانگو وائرس کا خاتمہ کر دیں گے۔ اس سلسلے میں گزشتہ سال چائنا کے دورے بھی کئے تھے۔

ڈی جی لائیو اسٹاک غلام حسین کا کہنا ہے کہ صوبے میں کانگو سے بچائو کے لئے اب تک چار لاکھ سے زائد جانوروں کو اسپرے کیا گیا ہے۔ صرف کوئٹہ میں ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد قربانی کے جانوروں کو اسپرے کیا گیا۔

سیکرٹری لائیو اسٹاک دوستین جمالدینی نے کہا کہ کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں غیر قانونی مویشی منڈیاں ختم کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ کوئٹہ کے شہریوں کے لئے قربانی کے جانوروں کی کوئی کمی نہیں۔ بلوچستان سے جانوروں کی دوسرے صوبوں کو سپلائی اچھی روایت اور منافع بخش ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube