گورنر سندھ عمران اسماعیل کو حج پر گئے چوبيس گھنٹے ہوگئے مگر اب تک سندھ ميں قائم مقام گورنر نے حلف نہيں اُٹھايا ۔
صدرمملکت ڈاکٹر عارف الرحمان علوي نے آئين کے آرٹيکل 104 کے تحت دو اگست کو ڈپٹی اسپيکر سندھ اسمبلی ريحانہ لغاری کو قائم مقام گورنر مقرر کرنے کا نوٹيفکيشن جاری کيا تھا۔
سندھ حکومت نے ريحانہ لغاري کو حلف اُٹھانے سے روک ديا جس کے بعد خود ريحانہ لغاري نے بھی عہدے کا حلف اٹھانے سے معذرت کرلی تھی۔
معاملے پر سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ قائم مقام گورنر تو آغا سراج دراني ہی ہوں گے ۔ وفاقی کابينہ ڈويژن سے تاحال نيا نوٹيفکيشن جاری نہيں کيا گيا ہے۔
جبکہ گورنر ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آغا سراج درانی کرپشن کيسز ميں گرفتار ہيں ۔ انہيں قائم مقام گورنر نہيں بنایا جائے گا۔