کراچي ميں سپر ہائي وے پر قائم مويشي منڈي ميں جيب کتري خواتين کا گروہ سرگرم ہے۔
ترجمان ضلع پوليس ملیر نے بتایا ہے کہ مويشي منڈي کے قريب کارروائي کرتے ہوئے 2 خواتين کو گرفتار کرليا ہے۔
پولیس کے مطابق خواتین سے شہری کی جیب سے چوری کی گئی رقم اور موبائل فون برآمد کرلیا گیا ہے۔ گرفتار خواتین نے بسوں اور بازاروں میں بھی جیبیں کاٹنے کا اعتراف کیا ہے۔
سچل پولیس نے شہري کي مدعيت ميں مقدمہ درج کرکے تفتيش شروع کردی ہے۔