Friday, September 18, 2020  | 29 Muharram, 1442
ہوم   > Latest

سستے بازار سے تول کے مول بکرا خریدیں

SAMAA | - Posted: Aug 7, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Aug 7, 2019 | Last Updated: 1 year ago

اشیائے خرونوش کے سستے بازاروں سے متعلق تو سب نے بہت سن رکھا ہوگا لیکن وفاقی دارالحکومت میں سستے جانوروں کا بھی ایک بازار ہے۔ عید قرباں کے موقع پر متوسط طبقہ اس بازار سے خوب فائدہ اٹھا رہا ہے۔ اسلام آباد کی یہ سستی مویشی منڈی مارگلہ کے دامن میں لگائی جاتی ہے جہاں...

اشیائے خرونوش کے سستے بازاروں سے متعلق تو سب نے بہت سن رکھا ہوگا لیکن وفاقی دارالحکومت میں سستے جانوروں کا بھی ایک بازار ہے۔ عید قرباں کے موقع پر متوسط طبقہ اس بازار سے خوب فائدہ اٹھا رہا ہے۔

اسلام آباد کی یہ سستی مویشی منڈی مارگلہ کے دامن میں لگائی جاتی ہے جہاں سال بھر بکرا، دنبہ ، چھترا تمام جانوروں کو تول کر ان کے وزن کے حساب سے فروخت کیا جاتا ہے۔

اس منڈی میں جانور فروخت کرنے والے بیو پاریوں کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس وزن کے لحاظ سے 100 ، 120 کلو گرام تک کے بکرے بھی ہیں۔ چھوٹے بکرے کے فی کلو وزن کے لحاظ سے قیمت 700 بھی ہے اور 800 بھی جبکہ دُنبے کے وزن میں بھی قیمت 500 سے لے کر 600 تک ہے ۔ قیمت جانور پر منحصر ہے۔

یہاں خریداری کے لیے آںے والوں کا کہنا ہے کہ قربانی کیلئے لاکھوں کے جانور کی باتیں اور نمود ونمائش نہیں اور جانور بھی سستا مل جاتا ہے۔ وزن کے لحاظ سے اندازہ ہوجاتا ہے کہ قیمت کتنی ہونی چاہیئے۔

بکرے کو اس کے وزن کے حساب سے تول کر دینے سے متعلق مذہبی نقطہ نظر جاننے کے لیے نمائندہ سماء نے مولانا محمد اسماعیل سے رابطہ کیا جن کا کہنا تھا کہ عام دنوں کیلئے تو ایسا کرنا ٹھیک ہے لیکن قربانی کے لحاظ سے یہ بات مناسب نہیں ۔

شہریوں کا کہنا ہے​ کہ خریداری کے طریقہ کار پر مختلف مسالک کی آراء اپنی جگہ لیکن مہنگائی کے دور میں قربانی کے سستے جانور سفید پوشوں کیلئے کسی غنیمت سے کم نہیں ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube