Monday, August 3, 2020  | 12 Zilhaj, 1441
ہوم   > Latest

نوشہرہ،بارودی مواد ناکارہ بناتے ہوئے پھٹ گیا،6 افراد زخمی

SAMAA | - Posted: Aug 7, 2019 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 7, 2019 | Last Updated: 12 months ago

فائل فوٹو

نوشہرہ میں بارودی مواد ناکارہ بناتے ہوئے دھماکے سے پھٹ گیا۔ حادثے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق نوشہرہ کے علاقے اضاخیل گوادم کے قریب قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فون پر مشکوک پارسل کی اطلاع موصول ہوئی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہل کاروں نے جب مشکوک پارسل کا جائزہ لیا تو اس میں گیس سلنڈر کے ساتھ بارودی مواد نصب تھا۔

 

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہل کار بارودی مواد کو ناکارہ بنا رہے تھے کہ وہ دھماکے سے پھٹ گیا۔ حادثے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے چار اہل کاروں سمیت چھ افراد زخمی ہوئے۔

 

دھماکے کے شدید زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال، جب کہ دیگر زخمیوں کو نوشہرہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ ٓاپریشن شروع کردیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد گیس سلنڈر کے ساتھ ایک گھر کے باہر پڑا ہوا تھا، جس پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube