Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

پولیس و رینجرز کو گلیوں، پارکوں سے بیریئرز، چوکیاں ہٹانے کا حکم

SAMAA | - Posted: Aug 6, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Aug 6, 2019 | Last Updated: 1 year ago

سپریم کورٹ نے رینجرز اور پولیس کو کراچی کی گلیوں اور پارکوں سے بیریئرز اور تجاوزات سمیت فٹ پاتھ سے چوکیاں ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اس دوران جسٹس گلزاراحمد نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے ڈائریکٹر جنرل...

سپریم کورٹ نے رینجرز اور پولیس کو کراچی کی گلیوں اور پارکوں سے بیریئرز اور تجاوزات سمیت فٹ پاتھ سے چوکیاں ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اس دوران جسٹس گلزاراحمد نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے ڈائریکٹر جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے ساتھ کیا سلوک کیا ہے۔ آپ نے غیرت اور شرم بیچ دی۔

عدالت عظمیٰ نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کو اصل شکل میں بحال کرنے کیلئے کیا اقدامات کیے ہیں۔ سندھ کے ایڈووکیٹ جنرل 9 اگست کو رپورٹ پیش کریں۔

سپریم کورٹ نے رینجرز کو گلیوں سے بیئرز ہٹانے، پارکس خالی کرنے اور فٹ پاتھوں سے چوکیاں ختم کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کراچی میں قبضے کی جگہوں پر کتنی بلڈنگز ہوں گی۔

ڈی جی ایس بی سی اے  کہا کہ چار پانچ سو عمارتیں زیر تعمیر ہوں گی جس پر جسٹس گلزار نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو شرم نہیں آتی، شہر کے ساتھ کیا سلوک کیا۔ آپ نےغیرت اور ضمیر بھی بیچ دیا۔ آپ زندہ کیسے ہیں۔ ایسے لوگ تو ہارٹ اٹیک سے مرجاتے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ ریونیو ڈپارٹمنٹ کی الاٹمنٹ تو قطری خط جیسی ہے۔ ایسے قطری خطوں سے پورا کراچی بک گیا۔ شہر میں 7 شدت کا زلزلہ آگیا تو ایک کروڑ کی آبادی ختم ہوجائے گی۔ کراچی کا بیڑاغرق کردیا ہے۔ ہر جگہ گینگ کا کنٹرول ہے۔

سپریم کورٹ نے قونصل خانوں کے باہر چوکیوں اور بیریئرز سے متعلق بھی اٹارنی جنرل کو 9 اگست کو طلب کرلیا جبکہ ڈی جی رینجرز اور آئی جی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ سڑکوں، فٹ پاتھوں اور پارکس سے چوکیاں ختم کرکے دو مہینے میں رپورٹ پیش کریں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube