سندھ حکومت نے ڈپٹی اسپيکر ريحانہ لغاری کو قائم مقام گورنر کا حلف اٹھانے سے روک ديا۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضيٰ وہاب کہتے ہيں کہ آغا سراج دراني کے ہوتے ہوئے کسي اور کو قائم مقام گورنر لگانا آئين کي خلاف ورزي ہے۔ مشیر قانون کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق جس شخص کو...
سندھ حکومت نے ڈپٹی اسپيکر ريحانہ لغاری کو قائم مقام گورنر کا حلف اٹھانے سے روک ديا۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضيٰ وہاب کہتے ہيں کہ آغا سراج دراني کے ہوتے ہوئے کسي اور کو قائم مقام گورنر لگانا آئين کي خلاف ورزي ہے۔
مشیر قانون کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق جس شخص کو سزا نہیں ہوتی وہ نااہل نہیں ہوتا۔ وزیر اعظم عمران خان پر بھی دہشت گردی کے مقدمات تھے کیا انہوں نے حلف نہیں لیا۔
مرتضيٰ وہاب کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے ڈپٹي اسپيکر کو قائم مقام گورنر کي جو ذمہ داری دی ہے اسکے لیے آرٹيکل 104 کا سہارا ليا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائم مقام گورنر کے نوٹفکيشن پر ہميں تحفظات ہيں۔
ريحانہ لغاري نے بھي قائم مقام گورنرشپ سے معذرت کرلي ہے۔
قائم مقام گورنر لگانے کا معاملہ گورنر سندھ عمران اسماعيل کے حج کي ادائيگي کےلئے روانہ ہونے پر سامنے آیا ہے۔
آئين کے مطابق گورنرکي غيرموجودگي ميں اسپيکر عارضي طور پر اس عہدے پر ذمہ دارياں سرانجام ديتا ہے ليکن اسپيکر آغا سراج دراني نيب کي حراست ميں ہيں۔