ہوم   >  پاکستان

ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ویڈیو بنانے پر دو نوجوان گرفتار، مقدمہ درج

4 months ago

کراچی کے علاقے گلبرگ میں ٹریفک پولیس اہلکار کی ویڈیو بنانے پر پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ گلبرگ پیالہ ہوٹل کے سامنے دو نوجوان ٹریفک اہلکاروں اور رکشہ ڈرائیور کے درميان مد بھیڑ کی ویڈیو بنا رہے تھے کہ ٹریفک پولیس اہلکار طیش میں آگئے۔ اہلکاروں نے رکشے والے کو...

کراچی کے علاقے گلبرگ میں ٹریفک پولیس اہلکار کی ویڈیو بنانے پر پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

گلبرگ پیالہ ہوٹل کے سامنے دو نوجوان ٹریفک اہلکاروں اور رکشہ ڈرائیور کے درميان مد بھیڑ کی ویڈیو بنا رہے تھے کہ ٹریفک پولیس اہلکار طیش میں آگئے۔

اہلکاروں نے رکشے والے کو چھوڑ کر دو نوجوانوں کو پکڑ ليا اور تشدد کرکے زخمي کر ديا۔ بعد ميں ون فائيو پر کال کرکے موبائل بلوا کر اشعر اور صہیب کو پوليس کے حوالے کر ديا۔

پوليس نے نوجوانوں کے خلاف ٹريفک پوليس اہلکاروں پر تشدد اور کارسرکار ميں مداخلت کا مقدمہ درج کرکے حوالات ميں بند کرديا۔ نوجوانوں کی گرفتاری کےخلاف گلبرگ تھانے کے باہر اہلخانہ اور علاقہ مکينوں نے احتجاج کرتے ہوئے دونوں کي رہائي کا مطالبہ کيا۔

والد اشعر کا کہنا تھا کہ ویڈیو بنانے پر پولیس اہلکار طیش میں آگئے اور دونوں لڑکوں پر بیہمانہ تشدد کیا جبکہ بچوں کو حراست میں رکھا ہوا اور جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں۔

پولیس کی جانب سے رکشہ ڈرائیور پر تشدد کي ویڈیو سامنے آنے پر بھی پولیس اہلکاروں کیخلاف کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔ دونوں نوجوانوں کو آج عدالت ميں پيش کيا جائے گا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں