کراچی کے علاقے ملیر سٹی سے موٹرسائیکل لفٹر گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائم میں بھی ملوث تھا، پولیس نے دوران گشت کارروائی کی۔
ایس ایس پی ملیر نے بتایا ہے کہ ملزم ارسلان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ گولیاں اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔ ملزم سے برآمد موٹرسائیکل تھانہ ملیر کینٹ کی حدود سے چوری کی گئی تھی۔ ملزم نے ملیر سٹی سمیت شہر کے کئی علاقوں میں چھینا جھپٹی کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔
ایس ایس پی ملیر نے مزید بتایا کہ ملزم نے دوران انٹروگیشن عوامی مقامات اور پارکنگ ایریا سے موٹرسائیکل چوری کا بھی اعتراف کیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔