ہوم   >  پاکستان

بھارتی آئین کو نہیں مانتے، تحریک آزادی پر کوئی فرق نہیں پڑیگا، وزیراعظم آزاد کشمیر

2 months ago

کشمیر سے متعلق بھارتی اقدامات پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے شديد ردعمل کا اظہار کيا، راجا فاروق حيدر نے وارننگ دی کہ مقبوضہ وادی کو بھارتی فوج کا قبرستان بنا دیں گے، بھارتی آئین کو ہم مانتے ہی نہیں، کسی آرٹیکل کی تبدیلی سے تحریک آزادی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر...




کشمیر سے متعلق بھارتی اقدامات پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے شديد ردعمل کا اظہار کيا، راجا فاروق حيدر نے وارننگ دی کہ مقبوضہ وادی کو بھارتی فوج کا قبرستان بنا دیں گے، بھارتی آئین کو ہم مانتے ہی نہیں، کسی آرٹیکل کی تبدیلی سے تحریک آزادی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔


وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے وزراء کے ہمراہ دبنگ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارت کو تنبیہ کی کہ جارحیت کی تو مقبوضہ وادی کو بھارتی فوج کا قبرستان بنادیں گے، بھارت نے اٹوٹ انگ کا دعویٰ ختم کرکے اپنے پیروں پر کلہاڑی مار لی۔


انہوں نے واضح کیا کہ کشمیری تو دہلی کے آئین کو مانتے ہی نہیں، کسی آرٹیکل کی تبدیلی سے تحریک آزادی پر فرق نہیں پڑے گا، بھارت جس معاہدے کا سہارا لیتا تھا آج خود ہی توڑ دیا۔


راجا فاروق حیدر نے کہا کہ آزادی کی جنگ اب مقبوضہ کشمیر تک محدود نہیں رہے گی۔ وزيراعظم اور آزاد کشمير کے وزراء نے پاکستان اور پاک فوج پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا۔


بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی جبکہ لداخ کو بھی کشمیر سے الگ علاقہ قرار دے دیا، وادی کو وفاق کے زیر کنٹرول علاقہ بنادیا گیا ہے۔


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے کشمیر میں موجود فوج کی تعداد میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں