Friday, September 25, 2020  | 6 Safar, 1442
ہوم   > Latest

کشمیر پر بھارتی اقدام اقوام متحدہ کیخلاف اعلان بغاوت ہے، شہباز شریف

SAMAA | - Posted: Aug 5, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Aug 5, 2019 | Last Updated: 1 year ago

ن لیگ کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کے قومی مفاد کا معاملہ ہے اور اس پر پورا پاکستان ایک ہے، حالیہ بھارتی اقدام ناقابل قبول اور اقوام متحدہ کے خلاف اعلان بغاوت تصور کیا جائے۔

مقبوضہ کشمیر سے متعلق پیش کیے گئے نئے بل اور وادی کی ریاستی حیثیت ختم کرنے سے متعلق اپنے ردعمل میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنما اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین، روس، ترکی، سعودی عرب اور دوست ممالک سے مشاورت کی جائے، سیاسی اور عسکری قیادت کے اجتماعی فیصلوں کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کاز کیلئے پاکستان ایک آواز اور متحد ہے، یہ پاکستان کے قومی مفاد کا معاملہ ہے اس پر پورا پاکستان ایک ہے، بھارتی اقدام ناقابل قبول اور اقوام متحدہ کے خلاف اعلان بغاوت ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری تنہا نہیں، کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، بھارت اس وقت سے ڈرے جب بے گناہوں کی اہیں اسے کھا جائیں گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube