Friday, September 25, 2020  | 6 Safar, 1442
ہوم   > Latest

بھارت نے کشمیر کو پہلے سے زیادہ متنازعہ کر دیا،شاہ محمود

SAMAA | - Posted: Aug 5, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Aug 5, 2019 | Last Updated: 1 year ago

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اس بل سے کشمیریوں کے جذبے کو کچلا نہیں جاسکتا، بھارت مسائل کے حل سے فرار ہونے کیلئے کالے قانون لا رہا ہے، اس بل نے متنازعہ علاقے کو مزید متنازعہ بنا دیا ہے۔ سما سے خصوصی گفت گو میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود...

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اس بل سے کشمیریوں کے جذبے کو کچلا نہیں جاسکتا، بھارت مسائل کے حل سے فرار ہونے کیلئے کالے قانون لا رہا ہے، اس بل نے متنازعہ علاقے کو مزید متنازعہ بنا دیا ہے۔

سما سے خصوصی گفت گو میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا، اب کوئی خاموش تماشائی نہیں بن سکتا، بھارت کے آج کے فیصلے سے کمشیر کا معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا، بھارت کالے قانون کا سہارا لے کر لوگوں کی جان سے کھیل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ اور دیگر عالمی قرار دادیں موجود ہیں، پاکستان پہلے بھی کشمیریوں کے ساتھ کھڑا تھا اور آج بھی کھڑا ہے، پاکستان ہر فورم پر کشمیر کے معاملے کو اُٹھائے گا، اس بل نے امن کی کوششوں پر بہت بڑا حملہ کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر خاموشی ایک بہت بڑی غلطی ہوگی، کالے قوانین سے بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا، مگر یہ وقت ثابت کرے گا کہ بھارت نے غلط فیصلے کیے، آج مسئلہ کشمیر پہلے سے بھی زیادہ اُجاگر مگر متنازعہ ہوگیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس بل سے کشمیریوں کے جذبے کو کچلا نہیں جاسکتا، بھارت کالے قانون کا سہارا لے کر کشمیریوں کی زندگی اجیرن کر رہا ہے، سیکولر ریاست ہونے کی دعویدار ہندوستان آج دلوں اور دماغ کی جنگ ہار چکا ہے، امریکا کو اس کا نوٹس لینا چاہیے، ہمیں عالمی اور سفارتی سطح پر جہاں جہاں بھی اواز اٹھانی پڑی اٹھائیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube