Friday, September 25, 2020  | 6 Safar, 1442
ہوم   > Latest

مقبوضہ کشمیرمیں جغرافیائی تبدیلی سےخدشات بڑھ رہےہیں،دفترخارجہ

SAMAA | - Posted: Aug 5, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Aug 5, 2019 | Last Updated: 1 year ago

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت سے خوف کا ماحول ہے، مقبوضہ کشمیر میں جغرافیائی تبدیلی سے خدشات بہت بڑھ رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

 

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت سے مقبوضہ کشمیر کے عوام میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق کشمیری رہنماؤں کو نظر بند اور گرفتار کیا جا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں جغرافیائی تبدیلی کے خدشات بہت بڑھ رہے ہیں۔

 

پاکستان نے دنیا پر یہ بھی واضح کردیا کہ 2015 سے اب تک بھارت جنگ بندی معاہدے کی 8873 خلاف ورزیاں کرکے 76 افراد کوشہید اور 348 کو زخمی کرچکا ہے، جب کہ اپنے کالے کرتوت چھپانے کیلئے بھارت اقوام متحدہ کے مبصرین سمیت عالمی برادری کو اپنی طرف ایل او سی کا دورہ کرانے سے مکمل انکاری ہے ۔

 

واضح رہے کہ پیر 5 اگست کو بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے راجیہ سبھا ( ایوان بالا) میں مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت ختم کرنے سے متعلق بل منظور کیا گیا۔ اس موقع پر اپوزیشن کی جانب سے بھارتی ائین کی کاپیاں پھاڑی اور شدید احتجاج کیا گیا۔

 

بل پاس ہونے کے بعد مقبوضہ کشمیر کو دو انتظامی لحاظ سے دو حصوں میں تقسیم کرکے مقبوضہ کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت ختم کردی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube