ہوم   > Latest

سندھ کابینہ میں توسیع، وزرا اور مشیروں کی مجموعی تعداد 18 ہوگئی

SAMAA | - Posted: Aug 4, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 4, 2019 | Last Updated: 10 months ago

سندھ کابینہ میں توسیع کردی گئی ہے۔4 وزرا اور 2 مشیروں نے حلف اٹھالیا ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ اتوار کو گورنر ہاؤس کراچی می 4 وزراء اور 2 مشیروں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے حلف لیا۔ حلف لینے والے وزراء میں ناصر شاہ، باری پتافی، اکرام...

سندھ کابینہ میں توسیع کردی گئی ہے۔4 وزرا اور 2 مشیروں نے حلف اٹھالیا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ اتوار کو گورنر ہاؤس کراچی می 4 وزراء اور 2 مشیروں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے حلف لیا۔

حلف لینے والے وزراء میں ناصر شاہ، باری پتافی، اکرام دھاریجو، سہیل انور سیال شامل ہیں۔ نثار کھوڑو اور اعجاز شاہ شیرازی نے مشیر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت تقریب میں وزراء، سینئر افسران اور حلف لینے والے وزراء اور مشیروں کی فیملی ممبران بھی شریک ہوئے۔

حلف لینے کے بعد گورنر، وزیراعلیٰ  اور چیف سیکریٹری نے نئے وزراء کو مبارکباد دی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube