ہوم   > Latest

حالیہ بارشوں نے ڈیموں میں پانی کی سطح بڑھادی،مزید بارشوں کی پیش گوئی

SAMAA | - Posted: Aug 4, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 4, 2019 | Last Updated: 10 months ago

ملک میں دریاؤں کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے۔ شدید بارشوں کے باعث تربیلا ڈیم انتہائی سطح کے قریب پہنچ گیا ہے۔

واپڈا کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تربیلا میں پانی کی انتہائی سطح 1550 سے صرف 10 فٹ کم رہ گئی ہے۔

منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1194 جبکہ انتہائی سطح 1242 فٹ ہے۔ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے سندھ میں چشمہ اور راوی میں بلوکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے 8 اگست سے  ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ اس وقت جنوب مشرقی بلوچستان کے اوپر موجود ہے،کم دباؤ کے باعث جنوبی پنجاب، مشرقی بلوچستان میں موسلادھاربارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی کہیں کہیں بارشیں ہوسکتی ہیں۔ بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube