ہوم   >  پاکستان

ایبٹ آباد میں مٹی کے تودے مکانات پر گرنے سے 3 افراد جاں بحق،3 زخمی

2 months ago

ایبٹ آباد کےعلاقے قلندر آباد میں دو مکانات لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئے۔ واقعے میں3  افراد جاں بحق اور3  زخمی ہوئے۔ تھانہ مانگل کی حدود چھتیاں کے مقام پر ملک امین کےگھر کی چھت پر مٹی کا تودہ آگرا ۔ رسکیو 1122ابیٹ آ باد کی ٹیم نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ...




ایبٹ آباد کےعلاقے قلندر آباد میں دو مکانات لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئے۔ واقعے میں3  افراد جاں بحق اور3  زخمی ہوئے۔


تھانہ مانگل کی حدود چھتیاں کے مقام پر ملک امین کےگھر کی چھت پر مٹی کا تودہ آگرا ۔ رسکیو 1122ابیٹ آ باد کی ٹیم نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی۔


اس واقعے میں 4 افراد شدید زخمی ہوئے جن میں سے شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


اس کے علاوہ، محلہ لوڑ پٹی کے مقام پر بھی عبدلوحید نامی شہری کے مکان پر پہاڑ سرکنے کی وجہ سے مٹی کا تودہ گر گیا۔ حادثے میں 2 افراد جان سے گئے۔


 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں