Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

مریم نواز صاحبہ خواجہ آصف کے بیان کا نوٹس لیں، پی پی رہنماوں کا مطالبہ

SAMAA | - Posted: Aug 3, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Aug 3, 2019 | Last Updated: 1 year ago

پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ مریم نواز صاحبہ خواجہ آصف کے بیان کا نوٹس لیں اور پتہ کریں کہ خواجہ آصف کس ایجنڈا پر کام کر رہے ہیں۔

مسلم لیگ کے رہنما خواجہ آصف کے انٹرویو پر تبصرہ کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کا بیان شرانگیز ہے، مریم نواز خواجہ آصف کے بیان کا نوٹس لے اور پتہ کریں کہ خواجہ آصف کس ایجنڈا پر کام کر رہے ہیں، یقیناً یہ ان کا ایجنڈا ہے جس کی نشاندہی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی خاطرمسلم لیگ سے تحفظات کو نظر انداز کیا،پیپلز پارٹی کے کارکن مسلم لیگ ن سے اتحاد سے خوش نہیں تھے لیکن آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو جمہوریت کا دفاع کر رہے ہیں۔

سینیٹ میں پیپلزپارٹی کے استعفے ڈرامے بازی کے سوا کچھ نہیں، خواجہ آصف

نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے سینیٹروں نے استعفیٰ دیکر اخلاقیات کا ثبوط دیا ، مسلم لیگ ن اپنے سینیٹروں سے استعفیٰ کیوں طلب نہیں کرتی، ڈرامہ بازی کون کرتا رہا ہے ساری قوم کو پتہ ہے، مسلم لیگ ن خود اپنے سینیٹروں کو پارٹی ڈسیپلین میں لانے میں ناکام رہی ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے اپنے درعمل میں کہا کہ خواجہ آصف کا بیان اپوزیشن کا اتحاد پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہے،مجھے خواجہ آصف کے بیان سے ذاتی طور پر کافی افسوس ہوا۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف تو خود ملک سے باہر تھے، انہیں کیا علم کہ سینیٹ میں کیا ہوا، کیا خواجہ آصف بتائیں گے کہ سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے انہوں نے کتنا کام کیا۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کو چاہئیے کہ وہ خواجہ آصف کے بیان کی وضاحت کرے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube