کراچی کے شہری نے انوکھی چوری کی واردات کر ڈالی۔ صدر کی موبائل مارکیٹ میں دکان کے تالے کاٹ کر لاکھوں روپے کے موبائل فون چوری کرلیے لیکن ملزم کی ایک غلطی نے چوری کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ ستائيس جولائي، ہفتہ کي شام اماں ٹاور کي موبائل مارکيٹ ميں ہونے والي چوري کوئي عام واردات...
کراچی کے شہری نے انوکھی چوری کی واردات کر ڈالی۔ صدر کی موبائل مارکیٹ میں دکان کے تالے کاٹ کر لاکھوں روپے کے موبائل فون چوری کرلیے لیکن ملزم کی ایک غلطی نے چوری کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
ستائيس جولائي، ہفتہ کي شام اماں ٹاور کي موبائل مارکيٹ ميں ہونے والي چوري کوئي عام واردات نہيں تھي بلکہ فلم سے متاثر چور نے ڈرامائی انداز اختيارکيا۔
ملزم ياسر نے اسي موبائل مارکيٹ ميں چوري کي جس ميں اس کي اپني دکان تھي۔ رات گہري ہوئي اور مارکيٹ خالي ہوئي تو ملزم نے کارروائی کرنے کی ٹھانی۔ اس دوران چالاک چورنےثبوت مٹانے کي ہر ممکن کوشش کي اور مارکیٹ کے اندر موجود کیمروں پر کالا اسپرے بھي کيا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم نے 111 قيمتي موبائل فون اور ڈھائي لاکھ روپے چوری کئے اور عمارت ميں موجود بينک کے راستے سے بھاگنے کي کوشش کي مگر ناکام رہا۔ اس کے بعد، ملزم نے اتوارکا پورا دن اس ہی دکان ميں گزارا جہاں اس نے چوری کی تھی۔ ملزم کے پاس کھانے پینے کا سامان بھی موجود تھے۔
پير کي صبح جب مارکيٹ کھلي تو ملزم نے چوري کا مال چھپايا اور مارکيٹ سے نکل گيا۔ تاہم پولیس نے جب سي سي ٹي وي ویڈیو دیکھی تو معلوم ہوا کہ صبح کے وقت جب سب لوگ اندر آرہے تھے تو سيڑھيوں پر سے ايک شخص باہر جارہا تھا۔
پوليس کے مطابق يہ اس کي پہلي چوري نہيں بلکہ اپريل ميں بھي اسي مال سے اسي انداز ميں 140 موبائل چوري کرکے بیچ دئیے تھے۔