Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > Latest

پشاور میں انتظامیہ نے ’ٹک ٹاک شو‘ روک دیا

SAMAA | - Posted: Aug 2, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Aug 2, 2019 | Last Updated: 1 year ago

پشاور کے ضلعی انتظامیہ نے ٹک ٹک شو کا انعقاد روک دیا اور متعلقہ حکام کو پروگرام کیلئے این او سی جاری نہ کرنے ہدایت کردی۔ ٹک ٹاک مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ہے جو نوجوانوں میں انتہائی تیزی کے ساتھ مقبول ہورہی ہے۔ پشاور کے نوجوانوں نے اس مقبولیت کو سائبر ورلڈ سے آگے...

پشاور کے ضلعی انتظامیہ نے ٹک ٹک شو کا انعقاد روک دیا اور متعلقہ حکام کو پروگرام کیلئے این او سی جاری نہ کرنے ہدایت کردی۔

ٹک ٹاک مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ہے جو نوجوانوں میں انتہائی تیزی کے ساتھ مقبول ہورہی ہے۔ پشاور کے نوجوانوں نے اس مقبولیت کو سائبر ورلڈ سے آگے بڑھاکر حقیقی دنیا میں بھی متعارف کرانے کیلئے گزشتہ دنوں ’ٹک ٹاک‘ شو منعقد کیا جس میں ٹک ٹاک کے سیلیبریٹریز نے شرکت کی اور ان کی منتخب ویڈیوز شرکاء کو دکھائی گئیں۔

اس موقع پر ٹک ٹاک یوزرز نے اپنے اسٹالز بھی لگائے تھے جہاں انہوں نے اپنی ویڈیوز کی نمائش کی۔ منتظمین نے اس موقع پر شو کا پارٹ ٹو بھی منعقد کرنے کا اعلان کیا مگر یہ سرگرمی پشاور کے بعض افراد پر ناگوار گزری اور انہوں نے اس کے خلاف مہم شروع کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ’ٹک ٹاک شو‘ کا انعقاد روکا جائے۔

انتظامیہ نے شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پشاور میں ’ٹک ٹاک شو پارٹ ٹو‘ کے انعقاد پر پابندی عائد کردی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube