Wednesday, August 12, 2020  | 21 Zilhaj, 1441
ہوم   > Latest

گوادر، ملزم نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، بیوی جاں بحق، شوہر زخمی

SAMAA | - Posted: Aug 2, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Aug 2, 2019 | Last Updated: 1 year ago

گوادر میں سابق پولیس اہلکار کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق اور شوہر زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ  گوادر سے 35 کلومیٹر دور نواحی علاقے پشکان میں پیش آیا جہاں نوکری سے برطرف ہونے والے پولیس اہلکار نور جان نے عبدالرحیم کے  گھر میں گھس کر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں نسیمہ بی بی موقع پر جاں بحق اور عبدالرحیم شدید زخمی ہوگیا۔

فائرنگ کی آواز سنتے ہی گھر کے دیگر افراد نے مسلح شخص پر حملہ کردیا اور سر پر ڈنڈا لگنے سے نور جان بے ہوش ہوگیا۔

واقعہ کے بعد لاش اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے زخمیوں کو کراچی ریفر کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق عبدالرحیم اور نورجان منشیات کا کاروبار کرتے تھے۔ فائرنگ کے واقعہ سے قبل دونوں کے مابین  پیسے کی لین دین پر جھگڑا بھی ہوا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube