ہوم   >  پاکستان

مردان، ہوٹل مالکان نے فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں کو یرغمال بنالیا

4 months ago

مردان میں بینک روڈ پرخیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں اور ہوٹل مالکان میں تصادم ہوگیا جس کے بعد ہوٹل ملازمین نے احتجاجا ہوٹل بند کرکے عملے کو یرغمال بنالیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر اہلکاروں کو مالکان کے چنگل سے رہائی دلوائی۔ خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کے اہلکار عوامی شکایات پر مردان کے علاقہ...

مردان میں بینک روڈ پرخیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں اور ہوٹل مالکان میں تصادم ہوگیا جس کے بعد ہوٹل ملازمین نے احتجاجا ہوٹل بند کرکے عملے کو یرغمال بنالیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر اہلکاروں کو مالکان کے چنگل سے رہائی دلوائی۔

خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کے اہلکار عوامی شکایات پر مردان کے علاقہ بنک روڈ پر ہوٹلوں میں کھانے کا معیار چیک کرنے پہنچے جہاں ہوٹل عملے اورفوڈ اتھارٹی کے اہلکاروں میں تلخ کلامی ہوئی۔

ہوٹل مالکان نےاحتجاجا ہوٹل بند کرکے فوڈ اتھارٹی کی گاڑی کو روک لیا۔ پولیس اور تاجر رہنماؤں نے پہنچ کر ہوٹل مالکان سے مذاکرات کے بعد فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کو چھڑایا۔

ہوٹل ایسوسی ایشن صدر نے کہا کہ الزام لگایا کہ فوڈ اتھارٹی کے اہلکار ان سے رشوت کا مطالبہ کرتے ہیں۔

فوڈ اتھارٹی کے افسران نے ہوٹل مالکان کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہوٹلوں کے خلاف شکایت موصول ہوئی تھی۔ اس وجہ سے کارروائی کی گئی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں