ہوم   >  پاکستان

ایبٹ آباد میں شادی کے تنازع پر فائرنگ،لڑکی زخمی،ملزم نے خودکشی کرلی

3 months ago

ایبٹ آباد میں نوجوان نے لڑکي کو گولی مار کر خودکشي کرلی۔ پوليس نے لاش اور زخمي خاتون کو اسپتال منتقل کرديا۔

ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں میں ملزم عبد الرحمن نے لڑکی کو گولي مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔ پوليس کے مطابق ملزم کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے لڑکی سے شادی کی خواہش ظاہر کی تاہم لڑکی کی والدہ نے انکار کردیا۔ جمعرات کی رات لڑکی اپنی والدہ کے ساتھ ہوٹل پر کھانا کھانے آئی تو ملزم نے فائرنگ کرکے لڑکی کو زخمی کردیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم شادی شدہ تھا جس کی وجہ سے لڑکی والوں نے رشتے سے انکار کردیا تھا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں