ہوم   > Latest

کراچی میں مزید موسلا دھار بارش کی پیشگوئی

SAMAA | - Posted: Jul 30, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 30, 2019 | Last Updated: 8 months ago

محکمہ موسمیات نے کراچی میں ابھی مزید موسلادھار بارش کی پیش گوئی کردی ۔ سماء کے نمائندے عابد علی سے خصوصی گفتگو میں ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات ڈاکٹر محمد ریاض نے بتایا ہے کہ ملک میں جاری مون سون بارشوں کا موجودہ سلسلہ چوبیس گھنٹے بعد ختم ہونا شروع ہو جائے گا ۔ ڈی جی...

محکمہ موسمیات نے کراچی میں ابھی مزید موسلادھار بارش کی پیش گوئی کردی ۔

سماء کے نمائندے عابد علی سے خصوصی گفتگو میں ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات ڈاکٹر محمد ریاض نے بتایا ہے کہ ملک میں جاری مون سون بارشوں کا موجودہ سلسلہ چوبیس گھنٹے بعد ختم ہونا شروع ہو جائے گا ۔

ڈی جی محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید موسلادھار بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی بتایا تھا اِن بارشوں کا مرکز سمندر میں تھا۔ کراچی میں بارش کی وجہ سمندر میں ہوا کا کم دباؤ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارشوں کا موجودہ سسٹم 24 گھنٹے بعد ختم ہونا شروع ہوگا لیکن کراچی میں کسی بھی وقت بارشوں کا سسٹم دوبارہ آسکتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube