ہوم   > Latest

پاکستان اقلیتوں کو حقوق دینے کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت

SAMAA | - Posted: Jul 29, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 29, 2019 | Last Updated: 10 months ago

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان ملک میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو ان کے ہر طرح کے حقوق دینے کے عزم پر قائم ہے، اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے پاکستان ایک مثالی ریاست بنے گا۔ ایوان صدر میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق تقریب سے خطاب میں صدر مملکت عارف...

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان ملک میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو ان کے ہر طرح کے حقوق دینے کے عزم پر قائم ہے، اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے پاکستان ایک مثالی ریاست بنے گا۔

ایوان صدر میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق تقریب سے خطاب میں صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ملک میں اقلیتیوں کو حقوق دینے کے لیے پر عزم ہیں، پاکستان اقلیتوں کے حوالے سے مثال بنے گا، معاشی طور پر پاکستان بہت جلد آگے جائے گا۔ تہذیب طور پر پاکستان آگے بڑھ رہا ہے۔ جلد مسائل حل ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام غریبوں کے لیے لایا گیا، ریاست مدینہ ایک ویژن ہے، اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو ضدی وزیراعظم بھی کہا، جس پر تقریب میں بیٹھے تمام افراد مسکرا اٹھے۔ عارف علوی کا کہنا تھا کہ عمران خان ضدی ہیں اور ریاست مدینہ کا وژن پورا کر کے رہیں گے۔

صدر نے کہا کہ ہم ریاست مدینہ کے آئیڈیاز کو ملک میں نافذ کرنا چاہتے ہیں، نئے پاکستان کے لیے قائداعظمؒ اور علامہ اقبالؒ کے افکار کو مد نظر رکھا گیا۔ فتح مکہ پر نبیؐ نے کہا کہ آج رحم دلی کا دن ہے، نبی ؐ کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے، حضرت علیؑ یا حضرت عمر ؓ کے دور میں ایک نابینا شخص کو دیکھا اور پوچھا کہا کہ یہ کون ہے تو بتایا گیا کہ یہ مسیحی ہے، اسی وقت خلیفہ وقت نے ان کو مال غنیمت عطا کیا۔ یہ رحم دلی کی ایک مثال ہے جو ہمیں اپنے ملک میں لانا ہوگی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube