ہوم   > Latest

سیالکوٹ، ڈی جی خان، بالاکوٹ کے ندی اور دریاؤں میں طغیانی، نچلے درجے کا سیلاب

SAMAA | and - Posted: Jul 26, 2019 | Last Updated: 9 months ago
Posted: Jul 26, 2019 | Last Updated: 9 months ago

سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ ڈیرہ غازی خان میں برساتی نالوں میں طغیانی سے متعدد قبائلی علاقوں کا میدانی علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ محکمہ انہار نے بتایا ہے کہ سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پانی کی آمد 1 لاکھ 14 ہزار 176 کیوسک...

سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ ڈیرہ غازی خان میں برساتی نالوں میں طغیانی سے متعدد قبائلی علاقوں کا میدانی علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

محکمہ انہار نے بتایا ہے کہ سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پانی کی آمد 1 لاکھ 14 ہزار 176 کیوسک جبکہ اخراج   88 ہزار 226 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے چناب میں اس مقام پر پانی کے بہاؤ میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

ادھر ڈیرہ غازی خان میں برساتی نالوں میں طغیانی سے متعدد قبائلی علاقوں کا میدانی علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔برساتی نالوں پر پل نہ ہونے پرعلاقہ مکینوں نے اسسٹنٹ کمشنر تونسہ شریف کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے نالہ سنگھڑ کی تباہ کاریوں سے بچنے کیلئے حفاظتی بند کی تعمیر کا مطالبہ کیا۔

سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر اونچے اور انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری

اس کے علاوہ بالاکوٹ میں جل کھڈ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ سے راستے بند کردئیے گئے ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ کاغان 5 مختلف مقامات پر بند کردی گئی ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی وارننگ جاری،فیڈرل فلڈ کمیشن

کمراٹ میں سیلاب سے تباہي آئی ہے اور اراضی دریا برد ہوگئی ہے جبکہ  سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ کمراٹ جانے والے سینکڑوں سیاح  پھنس کررہ گئے ہیں۔ سڑک سے ملبہ ہٹانے کیلئے انتظامیہ نے مشینری پہنچا دی ہے۔ سوات میں دھماکہ جھیل سے گزرنے والے ریلے سے فصلیں تباہ ہوئی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube