ہوم   >  پاکستان

جج کی مبینہ ویڈیو، نامزد ملزم ناصر جنجوعہ فوری گرفتاری سے بچ گئے

5 months ago

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ملتان میں بنائی گئی مبينہ ویڈیو کے معاملے میں نامزد ملزم ناصر جنجوعہ فوری گرفتاری سے بچ گئے، اسلام آباد ہائيکورٹ نے 30 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کے اہم کردار ناصر جنجوعہ گرفتاری سے بچنے کيلئے اسلام...

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ملتان میں بنائی گئی مبينہ ویڈیو کے معاملے میں نامزد ملزم ناصر جنجوعہ فوری گرفتاری سے بچ گئے، اسلام آباد ہائيکورٹ نے 30 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کے اہم کردار ناصر جنجوعہ گرفتاری سے بچنے کيلئے اسلام آباد ہائيکورٹ پہنچ گئے، انہوں نے وکیل راجہ رضوان عباسی کے ذریعے ہائيکورٹ ميں درخواست دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کسی جرم میں ملوث نہیں ہوں، مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، جج ارشد ملک کی درخواست پر ایف آئی اے نے میرے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں جن کا میری حد تک اطلاق نہیں ہوتا۔

مزید جانیے : مریم نواز جج کی ویڈیو سامنے لاکر پھنس گئی ہیں، وزیرقانون پنجاب

احستاب عدالت کے جج ارشد ملک نے بزنس مین ناصر جنجوعہ پر رشوت کی پیشکش، بلیک میلنگ اور دھمکیوں کا الزام عائد کیا تھا، ناصر جنجوعہ نے ضمانت قبل از گرفتاری منظوری کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ تفيش ميں شامل ہونے کو تیار ہوں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2 لاکھ کے مچلکوں کے عوض ناصر جنجوعہ کی 30 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو آئندہ سماعت تک گرفتاری سے روکنے کا حکم ديديا۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ملتان ویڈیو معاملے کے مرکزی کردار مياں طارق کو پہلے ہی گرفتار کرچکی، کیس میں مجموعی طور پر 6 افراد ملزمان نامزد ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں