ہوم   >  پاکستان

ایل این جی کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ میں مفتاح اسماعیل کی حفاظتی ضمانت منظور

5 months ago

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایل این جی کیس میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کی عبوری ضمانت یکم اگست تک منظور کرلی۔

جمعرات 25 جولائی کو عدالت نے مفتاح اسماعیل اور عمران الحق کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے دونوں کو 5، 5  لاکھ روپےکے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

سابق وزیرخزانہ اور سابق ایم ڈی پی ایس او نے بدھ 24 جولائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست کی تھی جس میں مؤقف اپنایا تھا کہ کوئی کرپشن نہیں کی اور الزامات بے بنیاد ہیں۔

ایل این جی کیس،مفتاح اسماعیل کی ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست

واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل اور عمران الحق کے خلاف نیب میں ایل این جی کیس کی تحقیقات چل رہی ہیں۔ چیئرمین نیب نے دونوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں تاہم ملزمان سندھ ہائیکورٹ سے اپنی حفاظتی ضمانت کروا چکے ہیں۔

جمعرات 18 جولائی کو ایل این جی کیس میں نیب کی ٹیم کراچی میں مفتاح اسماعیل کو گرفتار کرنے انکے گھر پہنچی تھی تاہم لیگی رہنما گھر میں موجود نہیں تھے۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی 7 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور

اِس کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں۔

اس سے قبل جمعہ 19 جولائی کو سندھ ہائی کورٹ میں مفتاح اسماعیل کی 5 لاکھ روپے مچلکے کے عوض 7 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں