Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

جہلم میں عوام کیلئے پولیس موبائل خدمت بس سروس متعارف

SAMAA | - Posted: Jul 25, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 25, 2019 | Last Updated: 2 years ago

ضلع جہلم میں عوام کی سہولت کیلئے پولیس نے موبائل خدمت بس سروس متعارف کرا دی۔ پولیس موبائل ضلع کی تمام 56 یونین کونسلز میں 13 قسم کی سہولیات لوگوں کو گھر گھر جا کر فراہم کی جائیں گی۔ سہولیات میں کيریکٹر سرٹیفيکٹ، جنرل پولیس ویریفیکیشن، وہیکل کلیئرنس سرٹیفيکٹ، گمشدگی دستاویزات، جرم کی اطلاع، قانونی...

ضلع جہلم میں عوام کی سہولت کیلئے پولیس نے موبائل خدمت بس سروس متعارف کرا دی۔

پولیس موبائل ضلع کی تمام 56 یونین کونسلز میں 13 قسم کی سہولیات لوگوں کو گھر گھر جا کر فراہم کی جائیں گی۔

سہولیات میں کيریکٹر سرٹیفيکٹ، جنرل پولیس ویریفیکیشن، وہیکل کلیئرنس سرٹیفيکٹ، گمشدگی دستاویزات، جرم کی اطلاع، قانونی رہنمائی برائے تشدد خواتین، ایف آئی آر کی کاپی، اندراج کرایہ داران، اندراج گھریلو ملازم، ڈرائیونگ لرنر پرمٹ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس، بین الاضلاعی تجدید ڈرائیونگ لائسنس اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ شامل ہے۔

پولیس وین انچارج کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی کی ہدایت پر جہلم پولیس نے شہریوں کی سہولت کیلئے جو سروس شروع کی ہے اس سے دور دراز کے علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو کافی سہولت ہوگی جس سے ان کا وقت بچے گا اور ڈوراسٹيپ پر ہر کام ہوگا۔

شہریوں کا کہنا کہ یہ کافی اچھی سہولت ہے جس سے ہمارا وقت بچ رہا ہے۔ پہلے ہمیں جہلم شہر جانا پڑتا تھا اب یہ سہولت دینہ میں مل گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube