Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > Latest

پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں چور مریضوں کو بھی لوٹنے لگے

SAMAA | - Posted: Jul 24, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 24, 2019 | Last Updated: 1 year ago

پشاور شہر میں جرائم کی شرح میں تشویشناک اضافے کے بعد نوسرباز اسپتالوں میں بھی سرگرم ہوگئے اور تیمارداروں کے ساتھ مریضوں کو بھی لوٹنے لگے۔ پشاور کے سب سے بڑے سپتال لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایک ہفتے کے دوران چوری کی 10 سے زائد وارداتیں ہوگئیں۔ چور کسی کی نقدی لے اڑے اور کسی...

پشاور شہر میں جرائم کی شرح میں تشویشناک اضافے کے بعد نوسرباز اسپتالوں میں بھی سرگرم ہوگئے اور تیمارداروں کے ساتھ مریضوں کو بھی لوٹنے لگے۔

پشاور کے سب سے بڑے سپتال لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایک ہفتے کے دوران چوری کی 10 سے زائد وارداتیں ہوگئیں۔ چور کسی کی نقدی لے اڑے اور کسی کا موبائل لے اڑے جس کے باعث مریض اور ان کے تیماردار تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

ایک تیماردار نے بتایا کہ 50 ہزار روپے ساتھ لیکر آیا تھا مگر چور چکما دیکر لے گیا۔ پیسے نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک مریض کا آپریشن بھ نہیں ہوا۔

اسپتال انتظامیہ کےمطابق آئے روزچورپکڑے جاتے ہیں جن سے کئی اشیاء برآمد ہوتی ہیں۔ سکیورٹی بہتر بنانے کے لئے کیمروں سمیت اضافی عملہ تعینات کریں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube