Friday, September 25, 2020  | 6 Safar, 1442
ہوم   > Latest

چترال میں گلیشیئر پھٹنے کا خدشہ،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

SAMAA | - Posted: Jul 24, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 24, 2019 | Last Updated: 1 year ago

  چترال ميں گليشیئر پھٹنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ پي ڈي ايم اے نے الرٹ جاری کرديا اور بتایا کہ محکمہ موسميات کے مطابق چترال میں بارش کا امکان اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ چترال میں درجہ حرارت میں اضافے اور بارش کا امکان...

 

چترال ميں گليشیئر پھٹنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ پي ڈي ايم اے نے الرٹ جاری کرديا اور بتایا کہ محکمہ موسميات کے مطابق چترال میں بارش کا امکان اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ چترال میں درجہ حرارت میں اضافے اور بارش کا امکان ہے۔چترال میں درجہ حرارت میں آئندہ دو سے تین دنوں میں اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ موسلادھار بارشوں اور گلیشیئر پھٹنے کے امکانات بھی ہیں۔

 پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کیا ہے کہ چترال کے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کے خدشات ہیں۔اس حوالے سے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو خصوصی کوآرڈینیشن میٹنگز منعقد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گلیشیئر پھٹنے سے ہونے والے نقصان سے بچاؤ کے لیے گلاف پروجیکٹ کی افادیت

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہا ہے کہ  گلیشیئر کے اطراف وادیوں میں رہنے والے عوام احتیاط  کریں اور متعلقہ اداروں سے رابطے میں رہیں۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے دریائے چناب کے لیے فلڈ الرٹ جاری کردیا

اس کے علاوہ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ضروری احتیاطی تدابیر اپنانے اور ایمرجنسی اسٹاف کی دستیابی کی ہدایت کی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہا ہے کہ سیاح چترال کے دور افتادہ  وادیوں میں جانے سے گریز کریں۔

عوام پی ڈی ایم اے اور خیبر پختونخوا کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے نمبر1700 پر رہنمائی کے لئے کسی بھی وقت رابطہ کرسکتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube