Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

کوئٹہ،مشرقی بائی پاس بم دھماکے کا مقدمہ درج

SAMAA | - Posted: Jul 24, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 24, 2019 | Last Updated: 1 year ago

کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر ہونے والے دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق 2 سے ڈھائی کلوگرام دھماکہ خیز مواد سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز مغربی بائی پاس پر ہونے والے دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا، مقدمے بھوسہ منڈی تھانے کے ایس ایچ او کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں، مشرقی بائی پاس دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔

 ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے مطابق سی ٹی ڈی، بی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں 2 سے  اڑھائی کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا جبکہ نشانہ عام شہری تھے۔

واضح رہے کہ مشرقی بائی پاس پر شیر جان اسٹاپ کے قریب ہونے والے  دھماکے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 24 زخمی ہوگئے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube