Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > Latest

افغانستان کے مسئلہ پر پاکستان اور امریکا ایک پیچ پر ہیں،وزیراعظم خان

SAMAA | - Posted: Jul 24, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 24, 2019 | Last Updated: 1 year ago

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دورہ امريکا کا بنيادي مقصد دو ملکوں کے درميان پيدا ہونے والي غلط فہميوں کودور اور پاکستان کے موقف کو امريکا کے سامنے پيش کرنا تھا۔ افغان مسئلہ پر وزیراعظم خان نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان اور امریکا ایک پیچ پر ہے۔ عمران خان...

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دورہ امريکا کا بنيادي مقصد دو ملکوں کے درميان پيدا ہونے والي غلط فہميوں کودور اور پاکستان کے موقف کو امريکا کے سامنے پيش کرنا تھا۔ افغان مسئلہ پر وزیراعظم خان نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان اور امریکا ایک پیچ پر ہے۔

عمران خان نے دورے کے آخری میں کيپيٹل ہل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اراکين امريکي کانگريس نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ وزير خارجہ شاہ محمود قريشي بھي وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

 

اسپيکر نينسي پلوسي اور اراکين نے پاکسانی وفد کا شاندار استقبال کيا، جہاں جم بينکس نے انہیں اردو ميں سلام کیا۔ کیپٹل ہل آمد پر اراکين کانگريس نے دہشت گردي کے خلاف پاکستان کي قربانيوں کو تسليم کيا۔ نينسي پلوسي نے کہا کہ پاکستان اور امريکا کے تعلقات انتہائي اہم ہيں۔ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم اور مضبوط ہونگے۔

 

کیپٹل ہل میں خطاب کے دوران پاکستانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردي کے خلاف جنگ ميں پاکستان نے ستر ہزار جانوں کي قربانياں ديں اور اربوں روپے کا نقصان اٹھايا، ہم اپني بقا کي جنگ لڑ رہے ہيں، ہم سے ڈو مور کا مطالبہ کيسے کيا جاسکتا ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خطے کی صورت حال سے آگاہ کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ امريکي صدر پر واضح کرديا ہے کہ باہمي تعلقات برابري اور بھروسے کي بنياد پر ہوں گے، پاکستان اور امريکا کے درميان بہت غلط فہمياں پائي جاتي ہيں، چاہتا ہوں کہ پاکستان سے متعلق غلط فہمياں دور ہوں، دو ملکوں کے درميان کئي برسوں سے غلط فہمياں ہيں، ماضي کي حکومتوں نے پاکستان کامقدمہ صحيح طريقے سے پيش نہيں کيا۔

 

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی۔ پاکستان ہاؤس واشنگٹن میں عمران خان اور مائیک پومپیو کی ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سیکریٹری خارجہ اور امریکا میں پاکستان کے سفیر بھی موجود تھے۔

 

عمران خان اور مائیک پومپیو کی ملاقات کی میں دو طرفہ امور اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube