ہوم   >  پاکستان

پشاور یونیورسٹی کی طالبہ کا پروفیسر پر ہراسانی کا الزام

3 months ago

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں واقع پشاور یونیورسٹی کی طالبہ نے اپنے پروفیسر پر ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

پشاور یونیورسٹی کی طالبہ نے اپنے والد کے توسط سے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پروفیسر سجاد احمد جان نے  مجھے ایک ہی پیپر میں کئی مرتبہ فیل کیا۔

متاثرہ لڑکی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ طالبہ کے تمام مضامين ميں 80 فیصد سے زیادہ نمبر ہيں مگر اس پرچے میں بار بار فیل کیا جارہا ہے۔

 درخواست کی سماعت کرنے جسٹس اکرام اللہ خان نے ریمارکس دیے کہ ہمیں پتہ ہے یونیورسٹی میں انٹرویو کے دوران کیا ہوتا ہے جبکہ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ ایسا کرنا اختیارات کے غلط استعمال کے زمرے میں آتا ہے۔ ایسے کیسز کی انکوائری نیب سے کرائی جائے گی۔

پشاور ہائیکورٹ نے وائس چانسلر اور ملزم پروفیسر سجاد احمد جان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں