ہوم   >  پاکستان

چاغی سے ملنے والے غیر ملکی ڈرون کی تحقیقات جاری

5 months ago

بلوچستان کے ضلع چاغی سے غیر ملکی ڈرون طیارہ ملا ہے جسے فورسز نے تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

لیویز حکام کے مطابق غیرملکی ڈرون طیارہ چار روز قبل نوکنڈی کے علاقے تزگی وڈھ سے ملا جسے تحویل میں لیکر سیکیورٹی ادارے کے حوالے کردیا گیا۔

حکام کے مطابق ڈرون طیارہ درست حالت میں ہے اور بظاہر لگتا ہے کہ فنی خرابی کے باعث اس علاقے میں گرگیا۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ تاحال یہ معلوم نہ ہوسکا کہ ڈرون کس ملک کا ہے مگر تحقیقات جاری ہیں کہ کہاں سے پاکستانی حدود میں داخل ہوا ہے۔

دوسری طرف بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے اس معاملے پر حکومتی موقف دینے سے انکار کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس بارے میں سیکیورٹی اداروں سے بات کی جائے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں