Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

ڈیرہ اسماعیل خان خود کش حملے کا مقدمہ درج سی ٹی ڈی تھانے میں درج

SAMAA | - Posted: Jul 23, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 23, 2019 | Last Updated: 1 year ago

ڈیرہ اسماعیل خان میں اتوار کے روز ہونے والے خود کش حملے اور پولیس چیک پوسٹ پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ اسپتال ٹراما سینٹر میں اتوار کے روز ہونے والے خود کش...

ڈیرہ اسماعیل خان میں اتوار کے روز ہونے والے خود کش حملے اور پولیس چیک پوسٹ پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ اسپتال ٹراما سینٹر میں اتوار کے روز ہونے والے خود کش حملے اور پولیس چیک پوسٹ پر حملے کا مقدمہ محکمہ انسداد دہشت گردی کے تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف دفعہ 302، 324،427، 120 بی کے تحت درج کیا گیا ہے۔

درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق چیک پوسٹ حملے میں ملوث دہشت گرد موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، جنہیں نے چیک پوسٹ کے قریب اپنی موٹر سائیکل کھڑی کی اور پیدل پوسٹ کی جانب جا کر اچانک ہتھیاروں سے ڈیوٹی پر مامور اہل کاروں پر فائرنگ شروع کردی، جس سے دو اہل کار موقع پر شہید ہوگئے۔ کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر دیگر اہل کار جائے وقوعہ پر روانہ ہوئے۔

پیر کے روز وزیر صحت کے پی ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے ٹراما سیںٹر کا دورہ اور خود کش حملے کی جگہ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وزیر صحت کے پی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی معاملات پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، ہمیں اپنے شہریوں کی جانیں عزیز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسپتال کی سیکیورٹی کو بڑھانے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائے گے۔ اس موقع پر وزیر صحت ہشام انعام نے ٹراما سینٹر قائم کے قیام کا اعلان بھی کیا۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز ڈیرہ اسماعیل خان کے ٹراما سینٹر کے مرکزی دروازے پر اس وقت خود کش حملہ ہوا، جب سیکیورٹی اہل کار چیک پوسٹ حملے میں شہید دو پولیس اہل کاروں کے جسد خاکی کو ایمبولینس سے نکال کر اسپتال منتقل کر رہے تھے۔ چیک پوسٹ حملے اور دھماکے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید ہوئے۔

دھماکے سے متاثرہ 15زخمیوں میں خواتین، بچے اور چار پولیس اہل کار بھی شامل ہیں۔ حملے ایک شدید زخمی کو پیر کے روز ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیا گیا۔ خود کش حملے کے زخمی سی ایم ایچ اور ڈی ایچ کیو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے شواہد کا فرانزک اور ڈی این اے کرایا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube