Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > Latest

کراچی میں معمولی بارش سے بیشتر علاقے بجلی سے محروم

SAMAA | - Posted: Jul 23, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 23, 2019 | Last Updated: 1 year ago

کراچي ميں پیر 22 جولائی کے روز سوا ملي ميٹر بارش کے بعد بجلي کے ڈيڑھ سو فيڈرز ٹرپ کرگئے۔ رات دير تک ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، سرجاني ٹاؤن، اورنگي ٹاؤن، کورنگ، گارڈن، اولڈ سٹي ايريا، گلستان جوہر، صفورا، اسکیم 33، ڈيفنس، کلفٹن، ملیر اور فيڈرل بي ايريا کے علاقے تاريکي ميں ڈوبے رہے۔...

کراچي ميں پیر 22 جولائی کے روز سوا ملي ميٹر بارش کے بعد بجلي کے ڈيڑھ سو فيڈرز ٹرپ کرگئے۔

رات دير تک ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، سرجاني ٹاؤن، اورنگي ٹاؤن، کورنگ، گارڈن، اولڈ سٹي ايريا، گلستان جوہر، صفورا، اسکیم 33، ڈيفنس، کلفٹن، ملیر اور فيڈرل بي ايريا کے علاقے تاريکي ميں ڈوبے رہے۔

کے اليکٹرک کی پپری ون بلوچ سرکٹ ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہوئی جس کے باعث 17 گرڈ اسٹیشنز اور ڈيڑھ سو فيڈرز ٹرپ کرگئے۔ شہر کے 70 فی صد حصے میں بجلی معطل رہی۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش، موسم خوشگوار

گلشن اقبال، گلستان جوہر اور ملير سمیت متعدد علاقے اب بھي بجلي سے محروم ہيں۔

ترجمان کے اليکٹرک کے مطابق بجلی کی بحالی کا کام رات بھر جاری رہا جس کے بعد متاثرہ علاقوں کي بجلی بحال کر دی گئی۔ ائر پورٹ، گھارو، بن قاسم، لياري، صدر، سول اسپتال، ايم اے جناح روڈ، گلستان جوہر اور گلشن ميں بجلي بحال ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بارش سے متاثرہ فیڈرز بحال کے جا چکے ہیں البتہ کچھ جگہوں پر بجلی عارضی طور پر بند کی گئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube