ہوم   >  پاکستان

ایئرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے اہلکار اسمگلنگ میں ملوث نکلا

4 months ago

اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے اہلکار اسمگلنگ میں ملوث نکلا، بیرون ملک سے آنے والے مسافر کا موبائل فونز سے بھرا بیگ ایئرپورٹ سے باہر لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، اے ایس ایف نے دونوں کو گرفتار کرکے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا ۔

بیرون ملک سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون اسمگل کی کوشش ناکام بنادی ، اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے 60 سمارٹ فون برآمد کرلئے۔

ایف آئی اے امیگریشن کا اہلکار ہی اسمگلر کا سہولت کار بن گیا، دبئی سے آنے والا مسافر توحید اپنے ساتھ سمارٹ فونز کا بیگ بھر کر لایا، ائیرپورٹ سے باہر نکالنے کیلئے باتھ روم میں بیگ ایف آئی اے اہلکار وقاص بھٹی کے حوالے کیا مگر سی سی ٹی وی کیمرے نے دونوں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

ایف آئی اے اہلکار وقاص انٹرنیشنل آرائیول سے بیگ باہر لے جارہا تھا کہ اے ایس ایف نے روک کر تلاشی لی تو 60 سمارٹ فونز برآمد ہوئے۔

ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس نے ایف آئی اے اہلکار اور بیگ کے مالک دونوں کو پکڑ کر محکمہ کسٹمز کے حوالے کردیا ، کسٹمز حکام کے مطابق دونوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں