Friday, October 30, 2020  | 12 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش، موسم خوشگوار

SAMAA | - Posted: Jul 22, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jul 22, 2019 | Last Updated: 1 year ago

کراچی کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش شروع ہوگئی، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ 2 سے ڈھائی گھنٹے تک جاری رہے گا۔ کراچی میں کالی گھٹائیں آنے سے موسم خوشگوار ہوگیا، رپورٹ کے مطابق مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع...

کراچی کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش شروع ہوگئی، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ 2 سے ڈھائی گھنٹے تک جاری رہے گا۔

کراچی میں کالی گھٹائیں آنے سے موسم خوشگوار ہوگیا، رپورٹ کے مطابق مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

گلستان جوہر، سپر ہائی وے، گڈاپ، ملیر نارتھ ناظم آباد، گلشن معمار، صدر ، آئی آئی چندریگر روڈ ، نارتھ کراچی سمیت کئی علاقوں میں ہلکی بارش کی اطلاع ہیں۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سندھ سردار سرفراز کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کی اطلاعات ہیں، بارش کا سلسلہ 2 سے ڈھائی گھنٹے تک جاری رہے گا۔

شہر میں کالے بادل چھانے سے موسم خوشگوار ہوگیا، دن بھر پڑنے والی شدید گرمی کا سلسلہ بھی رک گیا اور ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں۔

محکمہ موسميات کے مطابق 24 جولائی سے مون سون بارشوں کا طاقتورسلسلہ بالائی علاقوں میں آئے گا جبکہ 25 سے27جولائی تک دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

دریاؤں کے اطراف رہنے والے افراد کو احتیاطی تدابیراختيار کرنے کی ہدایت کردی تاہم سیاح بھی بالائي علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔

این ڈی ایم اے کی بھی تمام صوبائی اداروں کوالرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے ۔

دوسری جانب تھرپارکر کے مختلف علاقوں ميں بھی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گيا، مٹھی، چیلہار اور ڈیپلو ميں تيز بارش سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube